شادی کی تقریب پر حملہ: ایران کا ’جنگی جرم‘ کا الزام، امریکہ کا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید | Urdu News
شادی کی تقریب پر امریکی حملہ ’جنگی جرم‘ ہے: ایران کا الزام

،تصویر کا ذریعہIranian Red Crescent via Reuters
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک گھر پر حملے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے بارے میں ایران کا الزام ہے کہ یہاں شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور امریکہ نے میزائل سے اسے نشانہ بنایا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی جنگ کی حقیقت گذشتہ رات آشکار ہو گئی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو ’جنگی جرم کا حقیقی چہرہ‘ دکھاتی ہے۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ کے مطابق جنوبی ایران میں ایک شادی کی تقریب کے دوران امریکی میزائل کے ٹکڑے ایک گھر سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے بارے میں آنے والی اطلاعات سے آگاہ ہے، تاہم اس نے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
Post a Comment