کراچی : سمن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت ہلاک | Urdu News - Urdu news: latest,fast

کراچی : سمن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت ہلاک | Urdu News

اشتہار

کراچی : سمن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت ہلاک

کراچی : شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں پولیس اور مبینہ ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق شاہین فورس تیموریہ کے اہلکاروں نے بفرزون کے قریب مشکوک ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران پولیس اور ملزمان کا سمن آباد کی حدود میں آمنا سامنا ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت بائیومیٹرک نظام کے تحت کی جارہی ہے، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کردیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔




Source

No comments

Powered by Blogger.