یہ غنڈوں کو لاہور لا کر 9 مئی جیسے واقعات دہرانا چاہتے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز | Urdu News - Urdu news: latest,fast

یہ غنڈوں کو لاہور لا کر 9 مئی جیسے واقعات دہرانا چاہتے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز | Urdu News

اشتہار

یہ غنڈوں کو لاہور لا کر 9 مئی جیسے واقعات دہرانا چاہتے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (27 ستمبر 2026): ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ یہ غنڈوں کو لاہور لا کر 9 مئی جیسے واقعات دہرانا چاہتے تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس نے 26 ستمبر کو پولیس نے امین نامی شخص کو گرفتار کیا، ایک خاتون فاطمہ حیدر کی 20، 30 غنڈوں کو طلب کرنے کی آڈیو سامنے آئی، ٹیمیں بنا دی گئی ہیں مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم، حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

فیصل کامران نے کہا کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں یہ لوگ پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا پولیس کا کام ہے، ریاست نے عوام کی حفاظت کیلیے اقدامات کیے ہیں۔

لاہور: پی ٹی آئی کے دو رہنما زیر حراست، سہیل آفریدی احتجاجاً پولیس وین میں بیٹھ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

No comments

Powered by Blogger.