راجہ ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی | Urdu News
راجہ ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت بااختیار ٹیم تشکیل دے کر بات چیت کی طرف آئے، سیاسی لوگ بیٹھیں گے تو بحران کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود آئیں ساتھ با اختیار لوگوں کو بٹھائیں، شہباز شریف ٹیم بنائیں، سیاسی لوگ لائیں اور اس کا حل نکالیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ سوال کرنے کے بجائے کہ ارکان چھپے کیوں نہیں اسپیکر سے سوال کریں، سوال کریں کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار کرنے والوں کو روکا کیوں نہیں؟
یہ پڑھیں: لانگ مارچ سے قبل راجہ ناصر عباس کی اہم حکومتی وزیر سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے اہم حکومتی وزیر سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ راجہ ناصر عباس نے جواب دیا تھا کہ بالکل ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملاقات میں عمران خان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اختیار اب صرف عمران خان کے پاس ہے، ان سے ملاقات کے بغیر ملتوی نہیں ہوگا۔
Post a Comment