پاکستانی وزیرِ داخلہ تہران میں موجود، آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار ائل ٹینکر پر ڈرون حملہ | Urdu News - Urdu news: latest,fast

پاکستانی وزیرِ داخلہ تہران میں موجود، آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار ائل ٹینکر پر ڈرون حملہ | Urdu News

دُنیا بھر کی فضائیں منگل سے تمام ایرانی ایئر لائنز کے لیے بند کر دی جائیں گی: امریکی وزیرِ خزانہ

تصویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ منگل سے دنیا بھر کی فضائیں تمام ایرانی ایئر لائنز کے لیے بند کر دی جائیں گی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً دو ہفتے قبل 27 ایرانی ایئر لائنز کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ ایران کے ساتھ یہ تنازع کب تک جاری رہے گا، تاہم اُنھوں نے بتایا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اُنھوں نے چین سے بات چیت کی ہے۔

چینی صدر دو روز میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں ایران پر عائد پابندیاں بھی شامل ہیں۔

سکاٹ بیسنٹ اس سے قبل کہہ چکے تھے کہ چینی نائب وزیراعظم وانگ یی کے ساتھ بات چیت میں وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے معاملے پر دونوں صدور کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کریں گے۔




Source

No comments

Powered by Blogger.