پپری پمپنگ اسٹیشن اور مختلف علاقوں کی بجلی بحال | Urdu News - Urdu news: latest,fast

پپری پمپنگ اسٹیشن اور مختلف علاقوں کی بجلی بحال | Urdu News

اشتہار

پپری پمپنگ اسٹیشن اور مختلف علاقوں کی بجلی بحال

کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک نے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی ہے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی ساڑھے4 گھنٹے بعد بحال ہوئی۔

ترجمان کے مطابق بجلی بندش کے باعث شہر کو 35 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، بجلی بحالی کے بعد پپری پمپنگ اسٹیشن سےپانی کی فراہمی شروع کر دی۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوچ گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام 38 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، کے-الیکٹرک فائر بریگیڈ کے تعاون پر شکر گزار ہے، جبکہ صارفین کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ گرڈ اسٹیشن کے ایک محدود حصہ میں منگل کی علی الصبح لگنے والی آگ پر کے-الیکٹرک اور فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کاروائی سے مکمل قابو پا لیا تھا جہاں ممکن ہوا علاقوں کو بیک فیڈنگ سے عارضی سپلائی دی جا رہی تھی۔

ترجمان نے اپ ڈیٹ کیا کہ بلوچ گرڈ اسٹیشن واقعہ کے بعد کل 38 میں سے 32 فیڈرز پر بجلی سپلائی بحال کی جا چکی ہے، بقیہ 6 فیڈرز پر بجلی سپلائی کی بحالی کیلئے کے-الیکٹرک کی ٹیکنیکل اور فیلڈ ٹیمیں مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہیں، پیش آنے والی زحمت پر کسٹمرز سے معذرت خواہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

No comments

Powered by Blogger.