پاکستان نے افغانستان سے آنے والے آٹھ ڈرونز مار گرائے، سرکاری میڈیا کا دعویٰ | Urdu News
پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت سے راولپنڈی اور اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست, شہزاد ملک، بی بی سی اردو، اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پنجاب حکومت نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے رالپنڈی اور اٹک کے اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ (رسائی محدود کرنا) کرنے اور بعض مقامات پر انٹرنیٹ سروس مکمل جیم (ختم) کرنے کی درخواست کی ہے۔
پنجاب کی وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے اس مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ درخواست سینٹرل پولیس آفس (لاہور) کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موصول ہوئی ہے۔
مراسلے میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر ٹو جی، تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کی جیمنگ کی جائے۔ جبکہ برہما بہتر تا موٹر وے ایم-1، گنگو، اہاتہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، ٹھلیاں اور چکری میں 27 ستمبر 2026 کی صبح 9 بجے سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی مکمل معطلی کی جائے۔
اسی طرح اٹک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں 27 ستمبر سے تاحکم ثانی موبائل اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ کی جائے۔
Post a Comment