پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی سپاری لینے والے شوٹر کی شناخت ہو گئی | Urdu News
پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی سپاری لینے والے شوٹر کی شناخت ہو گئی
لاہور: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کی سپاری لینے والے مرکزی شوٹر کی شناخت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ٹارگٹ کلر کی شناخت ارسلان جٹ کے نام سے ہوئی ہے جس نے سہولت کار کی مدد سے گوجرانوالہ سے گاڑی کرایہ پر حاصل کی، ارسلان جٹ دیگر دو شوٹرز کو گاڑی میں بٹھا کر لاہور لایا اور ملزمان کا سہولت کار موٹر سائیکل لے کر لاہور پہنچا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹرز کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں موٹر سائیکل فراہم کی گئی، واردات کے بعد مرکزی شوٹر ارسلان دیگر شوٹرز کو گاڑی میں لیکر فرار ہوا، 6سہولت کاروں اور واردات میں استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل قبضے میں لی گئیں۔
مقتول عبداللہ طاہر کا مختلف افراد کے ساتھ کاروباری لین دین چل رہا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو کس نے قتل کرایا؟ سنسنی خیز انکشاف
Comments
Post a Comment