خبردار! ای چالان کے جعلی پیغامات کا نیا فراڈ شہریوں کو نشانہ بنانے لگا | Urdu News

اشتہار

خبردار! ای چالان کے جعلی پیغامات کا نیا فراڈ شہریوں کو نشانہ بنانے لگا

اسلام آباد (2 اگست 2026): اسلام آباد کے شہریوں کو جعلی ای چالان الرٹس موصول ہونے لگے ہیں، اس نئے فراڈ کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہروں کیلیے پیغام جاری کیا جس میں انتباہ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ ہوشیار رہیں اور جعلسازوں کا شکار ہونے سے بچیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان سے بچنے کیلیے نمبر پلیٹ پر نام لکھوانے والا شہری بڑی مشکل میں پھنس گیا

پیغام میں کہا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق جعلی پیغامات ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں، ان پیغامات میں اکثر مشکوک لنکس ہوتے ہیں جو صارفین کو حساس ذاتی اور مالیاتی معلومات چرانے کیلیے بنائی گئی جعلی ویب سائٹس پر لے جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے نوٹس موصول ہونے پر کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی کوئی خفیہ تفصیلات شیئر کریں، لوگ ایسے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں جو بظاہر سرکاری ٹریفک الرٹس معلوم ہوتے ہیں جب تک کہ ان کی تصدیق مجاز چینلز کے ذریعے نہ کی جائے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News