محسن نقوی سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں: خواجہ آصف | Urdu News

اشتہار

محسن نقوی سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (1 اگست 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ’سسٹم کی ناکامی‘ کے حوالے سے بیان اپنا تفصیلی مؤقف سامنے رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ محسن نقوی نے سسٹم کی کسمپرسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں ذاتی طور پر ان خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتا ہوں، نقوی صاحب تو ما شاء اللہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ سسٹم کا ارتقائی عمل دہائیوں سے گروہی و ذاتی مفادات کے تابع ہے، بحیثیت سیاسی ورکر شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ سسٹم کو آزاد ہونے کی ضرورت ہے، اگر سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا فورم پارلیمنٹ ہے، محسن نقوی رکن پارلیمنٹ ہیں لہٰذا اس معاملے کو کابینہ میں بھی زیر بحث لایا جا سکتا ہے، اس سے یہ ادارے اور سسٹم مضبوط ہوں گے اور تبدیلی آئینی عمل سے گزرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ سسٹم ناکام ہو چکا ہے، پاکستانی کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو ہر چیز الٹ دیں گے: محسن نقوی

’محترم محسن نقوی کابینہ کے نہایت معتبر رکن ہیں۔ وہ پارلیمنٹ اور کابینہ اجلاس میں کبھی کبھار شرکت کرتے ہیں۔ ان اداروں کو غیر متعلقہ کر کے اتنی بڑی بات کرنا میری دانست میں اثر نہیں رکھتی۔ اداروں کو غیر متعلقہ کر کے قابلِ احترام تاجروں کو دعوت دے کر بات کی گئی۔ متعلقہ آئینی فورمز پر ایسی باتیں کی جائیں تو اس سے پذیرائی ملتی ہے۔‘

وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ محسن نقوی اس نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر ساڑھے 3 سال سے فائز ہیں، یہ چاہتے تو نظام کی تبدیلی کی بات یا پیشرفت اس عرصے میں کر سکتے تھے لیکن چلیں دیر آید درست آید۔

انہوں نے لکھا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا، ایک پوائنٹ جو مسلح افواج کے ذمہ تھا اس پر عملدرآمد اور تکمیل جانوں کی قربانیوں سے ہو رہا ہے لیکن باقی 12 پوائنٹ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا، محسن نقوی سسٹم کی تبدیلی کا آغاز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے اپنی وزارت سے کریں، اپنی وزارت سے آغاز کریں تو قابلِ احترام تاجر برادری اور پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News