یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی تصاویر وائرل | Urdu News

اشتہار

یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن مناتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دینے پر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ میری اور فیملی کے لیے سرپرائز برتھ ڈے 2026۔‘ ’دنیا بھر سے تمام مداحوں کا شکریہ جنہوں نے میرے اس دن کو خاص بنایا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ ’یہ احساس واقعی بہت خوبصورت ہے کہ آپ کو چاہنے والے اتنے سارے لوگ موجود ہیں۔ آپ کے یہ آنسو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ کا دل محبت سے بھرا ہوا ہے اور آپ دوسروں کی خلوص بھری محبت کی قدر کرنا جانتے ہیں۔‘

اداکارہ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

حرا مانی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اداکارہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ صدا سلامت اور خوش رہو۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News