پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اہم ہے، یونس خان | Urdu News

اشتہار

پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اہم ہے، یونس خان

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اہم ہے۔

کراچی میں یونس خان اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، جو ٹیم میں سب سے کمزور پوزیشن پر ہو میں ہمیشہ اس کے پیکیج کی بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے کہ مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا مواقع دیں۔

یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی، 2003 ورلڈ کپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی۔

یہ پڑھیں: ہمارے ہاں ٹیم کا کپتان بنانے کی روایت غلط ہے، یونس خان

سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ بنیادی طور پر میرا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے لیکن میں نے تمام وقت کراچی میں گزارا ہے اور میرا تعلق ملیر کے علاقے سے رہا ہے، میں نے  کرکٹ سیکھنے کے لیے بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے کر ملک اور قوم کا نام بلند کرنا چاہتا ہوں،کوشش ہے کہ پاکستان کرکٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News