سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی | Urdu News
سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا 3202 روپے کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا فی اونس 4043 ڈالر پر آگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 57 روپے کمی سے 6237 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام چاندی 49 روپے سستی ہوکر 5347 روپے ہوگئی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
Comments
Post a Comment