نثار کھوڑو نے محسن نقوی کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا | Urdu News

اشتہار

نثار کھوڑو نے محسن نقوی کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

کراچی (1 اگست 2026): پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

نثار کھوڑو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی حمایت، موجودہ نظام تباہ اور نئے صوبوں کی باتیں غیر آئینی ہیں، محسن نقوی عہدہ چھوڑ دیں، صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کی قرارداد منظور ہونے تک نیا صوبہ نہیں بن سکتا، نئے صوبوں سے متعلق آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی ذاتی رائے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ آئین کے خلاف غیر آئینی باتیں کی جائیں گی تو قوم کے مجرم تصور ہوں گے، نیا صوبہ بنانا ہے تو پنجاب میں بنایا جائے جہاں ماضی میں قرارداد منظور کی گئی، سندھ میں نئے صوبے کی کوئی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ نظام کی تباہی کی بات کر رہے ہیں تو ان کو حکومت میں نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ سسٹم کی تعریف کر رہے ہیں تو پھر پارلیمنٹ اور ایوان میں کیوں بیٹھے ہیں؟ 22 صوبے بنانے کی بات کر کے اخراجات بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جلال پور کینال کا معاملہ سی سی آئی میں زیر التوا ہے، سی سی آئی کا اجلاس ہوگا تو جلال پور کینال کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News