شمالی وزیرستان میں میجر حافظ احسان شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک | Urdu News

اشتہار

شمالی وزیرستان میں میجر حافظ احسان شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا اس دوران کا 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میانوالی کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News