انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار | Urdu News
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
کراچی : جمشید کوارٹرز پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے بھائی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے بھائی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کامران مراد سے دو کلو چرس اور آدھ کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔
ملزم کو خفیہ اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا تھا، ملزم کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ، نقد رقم قبضے میں لے لی گئی۔
ملزم کامران منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے بھی جیل جاچکا ہے، ملزم کیخلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
Comments
Post a Comment