لامین یمال کی دادی نے پوتے کیلیے کیا کیا قربانیاں دیں؟ دلخراش داستان | Urdu News

اشتہار

لامین یمال کی دادی نے پوتے کیلیے کیا کیا قربانیاں دیں؟ دلخراش داستان

بارسلونا : اسپین اور ایف سی بارسلونا کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان، خصوصاً اپنی دادی فاطمہ کی قربانیوں کے سر باندھا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ماضی کے جھروکوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ آج ان کے والدین اور خاندان کے افراد سکون اور عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

لامین یمال نے اپنی سادہ زندگی، مالی مشکلات اور خاندان کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہرت اور کامیابی کے باوجود وہ اپنے ماضی کی تلخ یادوں کو کبھی نہیں بھولے۔

Lamine Yamal photograph with his Mother and his Brother

17سالہ فٹبالر نے بتایا کہ ان کی دادی فاطمہ نے بہتر مستقبل کی خاطر تنہا مراکش سے اسپین کا سفر کیا۔ وہ بس کے ذریعے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی آخرکار کاتالونیا کے شہر ماتارو پہنچیں، جہاں انہوں نے دن رات محنت کی تاکہ اپنے بچوں کو بھی اسپین بلا سکیں۔

یمال کے مطابق ان کے والد کم عمری میں اپنی بہن کے ساتھ مراکش میں رہ گئے تھے، لیکن دادی نے مسلسل محنت کرکے اتنی رقم جمع کی کہ انہیں بھی اسپین منتقل کرا سکیں، یوں خاندان کی نئی زندگی کا آغاز ہوا۔

Yamal his grandmother

بارسلونا کے نوجوان اسٹار نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی بچپن میں استوائی گنی سے اسپین آئی تھیں۔ بعد ازاں ان کے والدین کی ملاقات بارسلونا میں ہوئی لیکن مالی مشکلات کے باعث خاندان نے کئی برس انتہائی سادہ حالات میں گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بچپن ایسے رہائشی مرکز میں گزرا جہاں غریب والدین اپنے بچوں کے ساتھ رہتے تھے اور سب کو مشترکہ طور پر کھانا فراہم کیا جاتا تھا، بعد میں وہ ایسے مکان میں بھی رہے جہاں ایک دوست نے انہیں صرف ایک کمرہ رہنے کے لیے دیا تھا۔

یمال نے بتایا کہ والدین کی علیحدگی کے بعد ان کے والد اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگے جبکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ دوسرے شہر منتقل ہوگئے، تاہم ان تمام مشکلات نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

 Lamine Yamal plays with his brother

انہوں نے کہا کہ آج ان کی سب سے بڑی کامیابی فٹبال میں شہرت یا دولت نہیں بلکہ اپنے خاندان کو خوشحال دیکھنا ہے۔

میں اپنی والدہ کو خوش دیکھتا ہوں، اپنے چھوٹے بھائی کو وہ بچپن جیتے دیکھتا ہوں جو مجھے نصیب نہیں ہوا، یہی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔ میرے والد سکون سے رہ رہے ہیں، میری دادی اپنے گھر میں مطمئن ہیں اور میری والدہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی وہ خواہش رکھتی تھیں۔ ایک بچے کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں ہو سکتی۔

لامین یمال آج بھی اپنے آبائی علاقے روکافونڈا سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، وہ ہر گول کے بعد اپنے مخصوص جشن کے ذریعے اس علاقے کے پوسٹل کوڈ کی علامت بناتے ہیں، جسے وہ اپنی شناخت اور جدوجہد کی علامت قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لامین یمال نے اپنی کامیابی کے بعد اپنی دادی فاطمہ کے لیے روکافونڈا میں ایک گھر بھی خریدا جبکہ ان کے والد اب بارسلونا کے ایک بہتر رہائشی علاقے میں مقیم ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News