لاہور : ایک اور مکان کی چھت گرگئی، ملبے میں متعدد افراد دب گئے | Urdu News

اشتہار

لاہور : ایک اور مکان کی چھت گرگئی، ملبے میں متعدد افراد دب گئے

لاہور (30 جولائی 2026): ہربنس پورہ میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کیلیے امدادی کام جاری ہے۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، محمد دین کالونی میں چھت گرنے کے نتیجے میں 8 سے 10 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہینچ گئیں، رضاکاروں نے ملبے تلے دبے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے میں تاحال مصروف ہیں، ریسکیو آپریشن میں 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران لاہور کے دیگر علاقوں جن میں شالیمار روڈ، شاداب کالونی اور کاہنہ شامل ہیں، میں چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

سانحہ کاہنہ کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ: سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرگئی




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News