کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی | Urdu News
اشتہار
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگنےوالی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ بجھا دی گئی۔ فیکٹری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کاعمل جاری ہے۔
فیکٹری میں کوئلہ اور کیمیکل موجود تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ہنگامی طور پر وہاں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا تھا اور اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments
Post a Comment