دھاندلی سے چھینی گئی سیٹیں پی پی امیدواروں کو دلواؤں گا، بلاول زرداری | Urdu News

اشتہار

دھاندلی سے چھینی گئی سیٹیں پی پی امیدواروں کو دلواؤں گا، بلاول زرداری

مظفرآباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی سے چھینی گئی سیٹیں پی پی امیدواروں کو دلواؤں گا۔

مظفر آباد میں گفتگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں۔

قانونی طریقہ استعمال کرکے اپنی سیٹیں واپس لیں گے، پی پی امیدواروں کو ان کی سیٹیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا۔

بلاول زرداری  نے کہا کہ چور دروازے سے آنے کی کوشش کرنے والے بھول رہے ہیں، عوام کسی کو ووٹ اور اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ 30 پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کے ثبوت ہمارے پاس ہیں، آزاد کشمیر الیکشن کا فیصلہ یہاں کے عوام کریں گے اور کوئی نہیں، اسٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمت کمیشن قائم کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

بلاول زرداری نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیر کہتا ہے راولا کوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کے حالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز یہ طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو، جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کر کے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیا جائے، کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News