مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے شہریوں کا اپنی حکومت کو کھلا خط، مملکت سے امریکی فوج نکالنے کا مطالبہ | Urdu News

اشتہار

مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے شہریوں کا اپنی حکومت کو کھلا خط، مملکت سے امریکی فوج نکالنے کا مطالبہ

(31 جولائی 2026): مشرق وسطیٰ کے ایک اہم اسلامی ملک کے سیکڑوں عوام نے اپنی حکومت کو کھلا خط لکھ کر امریکی فوج کو نکانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملک اردن ہے، جہاں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نمایاں افراد نے حکومت کے نام ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں مملکت سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اردنی شہریوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی ہمارے ملک کی خود مختاری کے لیے خطرہ بن رہی ہے اور یہ صورتحال اردن کو سیکیورٹی، سیاسی اور معاشی خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان نے اس خط سے متعلق الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

امریکا کا نیا ہتھیار ’’ہیمر آف دی گاڈز‘‘ کیا ہے؟




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News