یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان | Urdu News

اشتہار

یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے اگست 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپر 98 پٹرول کی قیمت 3.60 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جولائی میں 3.40 درہم تھی۔

اسپیشل 95 پٹرول جولائی کے 3.29 درہم کے مقابلے میں اب 3.49 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ ای پلس پٹرول کی قیمت 3.41 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 3.21 درہم تھی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت بھی جولائی کے 3.60 درہم سے بڑھا کر 3.80 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر مہینے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتنی چڑھاؤ کا جائزہ لینے کے بعد مقامی سطح پر قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News