سردار چاہتے ہیں غریب کا بچہ فوج میں نہ جائے بس ان کا غلام رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر | Urdu News

اشتہار

سردار چاہتے ہیں غریب کا بچہ فوج میں نہ جائے بس ان کا غلام رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سرداری اور اشرافیہ کا قبضہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں 1947 سے پہلے والا اسٹیٹس کو برقرار رہے، غریب کا بچہ کچھ نہ کرے ڈاکٹر، انجینئر نہ بنے، فوج میں نہ جائے بس ان کا غلام رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کاروبار کے نام پرمنشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کرتے ہیں، سرداروں کو لیویز فورس کی تنخواہیں چاہییں، چاہتے ہیں پاک فوج کے ہزار ارب کے بجٹ میں حصہ ملے کہتے ہیں حصہ نہیں دو گے تو دہشت گردی کرائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ لوگ لیویز فورس کو اپنی سرداری فورس سمجھتے ہیں، انہیں اپنے ذاتی گھروں کی چوکیداری کے لیے لیویز فورس چاہیے۔

یہ پڑھیں: دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا ہم انہیں ختم کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کئی سردار دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہیں، ہم ان سے بات نہیں کریں گے یہ اسٹیک ہولڈرز نہیں۔

انہوں نے کہا ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کردیے جائیں گے، دہشت گرد ریاست کے سامنے جھکے نہیں تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کے حامیوں اور حواریوں کو ختم کردیں گے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ رواں سال چالیس ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوئے، دو ہزار چوراسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، بم دھماکوں میں زیادہ تر افغان شہری ملوث تھے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News