امریکا کی چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں نافذ | Urdu News

اشتہار

امریکا کی چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں نافذ

واشنگٹن : امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں نافذ کردیں، جن پر الزام ہے کہ وہ مہان ایئر کے لیے سیلز ایجنٹ اور معاون نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی فضائی کمپنی مہان ایئر کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ پابندیوں کا نشانہ چین، بھارت، روس اور ایران میں موجود چھ افراد اور ادارے بنے ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ مہان ایئر کے لیے سیلز ایجنٹ اور معاون نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ مہان ایئر نے ماضی میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے اہلکاروں، ہتھیاروں اور ڈرونز کی نقل و حمل میں کردار ادا کیا۔

واشنگٹن پہلے ہی مہان ایئر پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، یورپی یونین نے بھی اس ایئرلائن کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News