سندھ کی گورنرشپ واپس لیں گے یا اپوزیشن میں بیٹھیں گے، فاروق ستار کا دوٹوک مؤقف | Urdu News

اشتہار

سندھ کی گورنرشپ واپس لیں گے یا اپوزیشن میں بیٹھیں گے، فاروق ستار کا دوٹوک مؤقف

کراچی (17 جولائی 2026): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فاروق ستار نے سندھ کی گورنرشپ کے حوالے سے اپنا دوٹوک مؤقف واضح کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی گورنرشپ کے حوالے سے اہم مشاورت اور پیغام رسانی ہوئی ہے، معاملہ گزشتہ دودنوں میں سنجیدگی سے دیکھا گیا ہے، اس پر قابلِ ذکر، بامعنیٰ اور مثبت پیشرفت ہوئی ہے، یقین ہے کہ ہماری یہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔

فاروق ستار نے کاہ کہ کامران ٹیسوری کی گورنرشپ پر واپسی پارٹی پالیسی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات میں کہا تھا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، ہم نے کہا تھا کہ ہم ایسے حلیف بن جائیں گے جیسے پیپلز پارٹی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں تھی، بعد میں ہمیں جواز دیا گیا کہ پیپلز پارٹی کا اصرار تھا کہ (ن) لیگ اپنا گورنر لائے، ہم اگر گورنرشپ بھی نہ بچا سکیں تو پھر ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی گورنرشپ ہماری ہے اور ہم واپس لیں گے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News