کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی، سہیل سمیر | Urdu News

اشتہار

کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی، سہیل سمیر

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی۔

اداکار سہیل سمیر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات پر شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے کئی فنکار آج اسکرین سے غائب ہو چکے ہیں، جبکہ میں اب بھی کام کر رہا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ایک اداکار کے لیے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور میں اپنے موجودہ مقام سے مطمئن ہوں۔

سہیل سمیر نے کہا کہ مثالی صورت حال میں کامیاب اداکاروں کو دیکھتے ہوئے مصنفین کو ان کے لیے خصوصی کردار تخلیق کرنے چاہئیں، لیکن پاکستان میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

ان کے مطابق یہاں ڈراموں کی کہانیاں عموماً کسی مخصوص اداکار کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھی جاتیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

سہیل سمیر نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کافی محدود ہو گئی ہے اور اب صرف چند بڑے چینلز ہی زیادہ تر ڈرامے بنا رہے ہیں، جس کے باعث اداکاروں کے لیے مختلف نوعیت کے کرداروں کے مواقع بھی کم ہو گئے ہیں۔

کامیابی میں صلاحیت، وقت یا قسمت کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تینوں عوامل اہم ہیں، تاہم غیر معمولی مواقع اکثر قسمت کی بدولت ہی ملتے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ آج کے سخت مقابلے کے دور میں اگر کسی اداکار کو ایسا مضبوط کردار مل جائے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکے تو اسے اپنی خوش قسمتی سمجھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News