امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا | Urdu News

اشتہار

امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مہم نے ایران کی سفارتکاری کے خلاف امریکی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

امریکی نائب صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت کے کچھ ارکان ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے معاہدے کی مخالفت کرنے کے لیے امریکی رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدھ کو نشر ہونے والے امریکی پوڈ کاسٹر جو روگن کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیے گئے ریمارکس میں، وینس نے واشنگٹن کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک پر غیرمعمولی طور پر نکتہ چینی کی۔

قطر کا ایران جنگ میں شرکت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر سخت ردعمل

وینس نے ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لیے امریکہ کے گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کسی شک کے سائے سے باہر جانتا ہوں کہ اسرائیلی حکومت کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو دراصل ہمیں اس پالیسی سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ فوجی مہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت ہمیں پالیسی سے ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عناصر نے امریکا میں مہم چلائی جس میں بھاری رقم خرچ کی، ایپسٹین کے اسرائیلی انٹیلی جنس سے رابطے حقیقت ہیں تاہم صدر ٹرمپ بیلک میل نے ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں زمینی فوج نہیں اتاریں گے ایران تنازع کا حل فوجی کارروائی نہیں سفارت کاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News