فضل الرحمان کی تقریر کا ایک حصہ اٹھا کر کردار کشی کی جارہی ہے، حافظ حمد اللہ | Urdu News

اشتہار

فضل الرحمان کی تقریر کا ایک حصہ اٹھا کر کردار کشی کی جارہی ہے، حافظ حمد اللہ

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر کا ایک حصہ اٹھا کر کردار کشی کی جارہی ہے۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہماری پارٹی خود شہدا کی پارٹی ہے، ہمارے سیکڑوں کارکنان شہید ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان پر بھی خودکش حملے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے قربانی دینے والے شہدا کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی اتحاد کے لیے پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا ہے، ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے لیے رابطہ نہیں کیا اس لیے اتحاد نہیں کیا۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

حافظ حمداللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جے یو آئی قیادت سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی، ان کے بیان سے حیرانی ہوئی اور صدمے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی، جماعتی اور گروہی مفاد قومی مفاد سے بالاتر نہیں ہوسکتا، کل مولانا ہمیں سمجھاتے تھے آج ہمیں ان کو سمجھانا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News