آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ اب کس فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے؟ | Urdu News

اشتہار

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ اب کس فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے؟

کراچی (15 جولائی 2026): آئی سی سی نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پرانے فارمیٹ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایڈنبرا میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں آئی سی سی کے دو بڑے ایونٹس ون ڈے ورلڈ کپ 2027 اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کے نئے فارمیٹ کی منظوری دی گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027:

اگلے برس ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے ساتھ زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، تاہم فائنل میں رسائی کے لیے اب ٹیموں کو تین مراحل سے گزرنا ہوگا۔

راؤنڈ 1:

میں 14 کوالیفائیڈ ٹیموں میں سے نیچے کی تین جگہیں ایک راؤنڈ رابن سپر سیریز کھیلیں گی، جس کا فاتح اگلے راؤنڈ میں جائے گا۔

راؤنڈ 2:

(30 میچز) باقی 12 ٹیموں کو پھر چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر ایک راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے گی۔

اس طرح ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں، دونوں گروپوں میں اگلی بہترین پوزیشن والی ٹیم کے ساتھ، سپر 7 مرحلے میں داخل ہوں گی۔

راؤنڈ 3:

سپر 7 کے نام سے کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 21 میچز ہوں گے۔

اس راؤنڈ میں سات ٹیموں کے لیے راؤنڈ رابن فارمیٹ ہے، جس میں ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنل کے اس مرحلے میں پرانے فارمیٹ کی طرح پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم سے ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کی فاتح ٹیمیں فائنل کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028:

رواں برس کی طرح 2028 میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بیس ٹیمیں ہی شرکت کریں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کو بھی مزید دلچسپ بنانے کے لیے کچھ نیا فارمیٹ مرتب کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے لیے نظر ثانی شدہ فارمیٹ کو مقابلے کے دوسرے مرحلے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں سپر 10 مرحلے میں ابھرتی ہوئی ٹیموں کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا۔

گروپ اسٹیج:

اس مرحلے میں مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے اور شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس کے بجائے 4، 4 ٹیموں کے پانچ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ہر گروپ سے ٹاپ کرنے والی دو ٹیمیں اگلے مرحلے سپر 10 میں پہنچیں گی۔

سپر 10:

اس راؤنڈ میں پانچ پانچ ٹیموں کے دو گروپ ہوں گے، جو راؤنڈ رابن فارمیٹ میں یہ مرحلہ کھیلیں گے۔ ہر گروپ کے ٹاپ ٹیم سیمی فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی۔

ایلیمنیٹر:

اگلے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک نیا ایلیمینیٹر راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ سپر 10 مرحلے کے ہر گروپ کی دوسرے نمبر کی ٹیم مخالف گروپ کی تین نمبر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

ان ایلیمنیٹرز کی فاتح ٹیمیں فائنل فور میں جگہ بنائیں گی اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔

سیمی فائنل اور فائنل میچز پرانے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلے جاتے رہیں گے۔

وہ جسمانی معذور کرکٹرز، جنہوں انٹرنیشنل کرکٹ میں نام کمایا!

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News