متنازع بیان ! مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر | Urdu News
متنازع بیان ! مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر
لاہور : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ انھوں نے بیان دیکر شہدا کے ورثا کا دل دکھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور کی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فضل الرحمان کی تقریر سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے اور شہداء کے ورثا کی دل آزاری ہوئی، لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
درخواست سینئر وکیل منظور قادر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جے یو آئی سربراہ نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع بیان دیا۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
Comments
Post a Comment