کینیڈا کی مستقل رہائش صرف 14 روز میں؟ پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی | Urdu News

اشتہار

کینیڈا کی مستقل رہائش صرف 14 روز میں؟ پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

اونٹاریو :کینیڈا نے پاکستانی ڈاکٹرز سمیت دنیا بھر کے ماہرین کے لیے مستقل رہائش کے حصول کا عمل انتہائی آسان کردیا ، اب رک پرمٹ اب صرف 14 روز میں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھایا۔

کینیڈین محکمہ امیگریشن نے پاکستانی ڈاکٹرز سمیت دنیا بھر کے غیر ملکی طبی ماہرین کے لیے مستقل رہائش کے حصول کا عمل انتہائی آسان اور تیز ترین کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نئی تعارف کردہ پالیسی کے تحت اہلیت پر پورا اترنے والے ڈاکٹرز اب کینیڈا کی مستقل سکونت کے لیے 5 مختلف امیگریشن راستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ان راستوں میں ایکسپریس انٹری کا جدید ترین نظام جبکہ کینیڈا کے مختلف صوبوں، علاقوں اور ریجنز کے نامزدگی پروگرامز شامل ہیں۔

Visa and Immigration for Pakistanis- ARY News Updates

ڈاکٹرز کو کینیڈا پہنچ کر جلد از جلد کام شروع کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک غیر معمولی سہولت دی گئی ہے۔

کینیڈا کے کسی بھی صوبے یا علاقے سے نامزد ہونے والے ڈاکٹرز کے ورک پرمٹ کی درخواست پر محض 14 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی مستقل رہائش کی درخواست پر عملدرآمد کے دوران ہی وہاں پریکٹس شروع کر سکیں۔

اس نئے اور آسان طریقہ کار کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ درخواست گزار ڈاکٹرز اپنی پی آر درخواست میں اپنے جیون ساتھی (شریکِ حیات) اور زیرِ کفالت بچوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں، جس سے پورے خاندان کی کینیڈا منتقلی اب انتہائی آسان ہو گئی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹرز جو کینیڈا میں اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، وہ کینیڈین محکمہ امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اس پروگرام کی اہلیت اور دیگر تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News