پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں پر کروڑوں روپے کا جرمانہ کردیا | Urdu News
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں پر کروڑوں روپے کا جرمانہ کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کمپنیوں پر کروڑوں روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین کی اجازت کے بغیر شناختی کارڈ پر سمین جاری ہونے پر موبائل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی اور چاروں موبائل کمپنیوں پر مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
پی ٹی اے نے اپنے فیصلوں میں موبائل کمپنیوں کو سم اجرا میں سنگین بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
موبائل کمپنیوں کو مقررہ مدت میں جرمانے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جرمانے ادا نہ کرنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ پڑھیں: پی ٹی اے نے صارفین کو سِم کی معطلی سے متعلق خبردار کردیا
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فرنچائز کی خلاف ورزی کی ذمہ داری بھی موبائل کمپنی پر عائد ہوگی، موبائل کمپنیوں نے فرنچائزز اور بائیو میٹرک نظام کی موثر نگرانی نہیں کی ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ غیرقانونی سم اجرا شناختی چوری، سائبر فراڈ اور مالی جرائم کا باعث بن سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment