لیاری کے شائقین کو لوڈشیڈنگ بھی برازیل کا میچ دیکھنے سے نہ روک سکی | Urdu News

اشتہار

لیاری کے شائقین کو لوڈشیڈنگ بھی برازیل کا میچ دیکھنے سے نہ روک سکی

برازیل کے میچ کے دوران لیاری کے گھروں میں اندھیرا رہا جبکہ گلیاں روشن رہیں اور شائقین نے میچ دیکھنے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں کل اہم ترین میچ برازیل اور جاپان کے مابین کھیلا گیا جس میں برازیل نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی اور جاپان کو واپسی کا ٹکٹ تھما کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی جب مڈ فیلڈر سانو نے 29ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے جاپان کے خلاف گول کرکے برتری ختم کردی، برازیل کے کیسمیرو نے 56ویں منٹ پر گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کیا۔

برازیل کی جانب سے گیبریل مارٹی نیری نے کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

تاہم میچ کے دوران جب لوڈشیڈنگ نے ستایا تو لیاری کے شہریوں نے اہم ترین میچ دیکھنے کے لیے منفرد انداز اپنایا اور گھروں سے بیٹریاں نکال کر لے آئے۔

شہریوں نے گھروں کی بیٹریاں لگائیں تو پورے محلے نے اسکرین پر میچ دیکھا، برازیل جیت پر بھرپور جشن بھی منایا۔

لیاری کے شائقین نے برازیل کی کامیابی کے بعد موٹر سائیکل پر ریلیاں نکالیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت کر خوشی کا اظہار کیا۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاپان نے پہلے ہاف میں گول اسکور کردیا تھا لیکن ہمیں پھر بھی یقین تھا کہ برازیل کم بیک کرے گا اور ایسا ہی ہوا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News