لاہور میں ٹیوشن پڑھتے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی | Urdu News
اشتہار
لاہور میں ٹیوشن پڑھتے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی
لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسکول اکیڈمی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور 20 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کاہنہ میں اسکول اکیڈمی کی ٹیئر گارڈر کی چھت اس وقت گری جب بچے ٹیوشن پڑھ رہے تھے، حادثے کے نتیججے میں 20 سے زائد بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
افسوسناک واقعہ کاہنہ میں کچوانہ روڈ پر اسکول اکیڈمی میں پیش آیا ہے۔
حادثے کے بعد اہل محلہ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، زخمی بچوں اور ٹیچر کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
Comments
Post a Comment