پاکستان میں گندم کی نئی قسم تیار | Urdu News - Urdu news: latest,fast

پاکستان میں گندم کی نئی قسم تیار | Urdu News

اشتہار

پاکستان میں گندم کی نئی قسم تیار

قائداعظم یونیورسٹی کی تیار کردہ گندم کی نئی قسم ”قائداعظم-2026“ کاشت کےلیے منظور کر لی گئی۔ پلانٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر اویس رشید اور ڈاکٹر طارق محمود نے گندم کی نئی قسم تیار کی۔

یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق گندم کی نئی قسم موسمی سختیوں اور مختلف بیماریوں کیخلاف مدافعت کی حامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قائداعظم 2026 بہترین کوالٹی اور زنک کی بھرپور مقدار کے باعث غذائیت سے مالامال ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ

نئی قسم کی منظوری خیبر پختونخوا کی صوبائی سیڈ کونسل کے47 ویں اجلاس میں دی گئی۔ سیڈ کونسل کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرزراعت میاں محمدعمر اور سیکرٹری زراعت نے کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کی کامیابی ملک میں گندم کی پیداوار اور غذائی تحفظ میں اہم سنگ میل ہے۔




Source

No comments

Powered by Blogger.