العمری فوجی اڈے پر کنٹرول کے بعد، حوثیوں کی آبنائے باب المندب میں واقع سٹریٹجک جزیرے ’میون‘ تک پہنچنے کی اطلاعات | Urdu News - Urdu news: latest,fast

العمری فوجی اڈے پر کنٹرول کے بعد، حوثیوں کی آبنائے باب المندب میں واقع سٹریٹجک جزیرے ’میون‘ تک پہنچنے کی اطلاعات | Urdu News

سعودی عرب سے حوثیوں کا تنازع کیسے شروع ہوا؟

حوثی

،تصویر کا ذریعہReuters

پانچ نومبر 2009 کو حوثیوں نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع سرحدی گاؤں الخوبہ میں دراندازی کی۔ اس کارروائی کا مقصد سرحدی علاقے میں واقع جبل الدخان پر قبضہ حاصل کرنا تھا۔

اس کے جواب میں سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی اور ان سینکڑوں جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جن پر سعودی سرحدی محافظوں پر فائرنگ کا الزام تھا۔ سعودی حکام نے تین روز بعد اعلان کیا کہ انھوں نے جبل الدخان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

یہ لڑائی فروری 2010 تک جاری رہی۔ اس تصادم کے بعد سعودی عرب نے حوثیوں کو اپنی جنوبی سرحد کے لیے ایک ممکنہ سکیورٹی خطرے کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا، جو بعد کے برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیاد بنا۔




Source

No comments

Powered by Blogger.