اٹک پُل پر رکاوٹیں مزید سخت، اسلام آباد کے چند مقامات سے کنٹینر ہٹا لیے گئے: لانگ مارچ ہو گا مگر حتمی فیصلہ پولیٹیکل کمیٹی کرے گی، سہیل آفریدی | Urdu News
اسلام آباد اور پشاور کو ملانے والی موٹر وے اور جی ٹی روڈ مختلف مقامات سے تاحال بند

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور پشاور کو ملانے والی موٹر وے مختلف مقامات سے بدھ کے روز سے بدستور بند ہے جبکہ اٹک خورد کے مقام سے این 5 جی ٹی روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند ہے۔
بی بی سی کے رابطہ کرنے موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے ٹریفک کے لیے کھولے جانے کے سوال کے جواب میں ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ ’ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ حالات پر منحصر ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹر وے ایم ٹو دونوں اطراف سے معمول کے ٹریفک (ایل ٹی وی) کے لیے کھلی ہے تاہم یہاں آنے والے ہیوی ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید بتایا ہے 23 ستمبر 2026 سے اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے M-1 تاحال اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ، سنگجانی انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند ہیں جبکہ موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ جی ٹی روڈ N-5, اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند ہے ۔
Post a Comment