اسٹریٹ موومنٹ چلانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا | Urdu News - Urdu news: latest,fast

اسٹریٹ موومنٹ چلانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا | Urdu News

اشتہار

اسٹریٹ موومنٹ چلانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ چلانے کی ذمہ داری سہیل آفریدی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ختم کی جائیں، احتجاج میں راستے بند نہیں کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینس، میت گاڑیوں سمیت سب کا راستہ کھلا رہے گا، ہم صرف انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پر امن اور سیاسی ہوگا، انتشار نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی بڑھی تو اس کا نقصان عوام سمیت سب کا ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا ہوگا، سب سے پہلے پاکستان اور امن و امان کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

یہ پڑھیں: انصاف مارچ ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے امید ہے عمران خان کوعلاج، ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا اور ان کے میڈیکل بورڈ میں ان کے خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج اور میڈیکل بورڈ سے متعلق معاملہ سادہ طریقے سے حل ہوسکتا تھا، اگر علاج کا معاملہ حل ہوجائے تو 15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔



Source

No comments

Powered by Blogger.