شہباز شریف کی مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت: مکہ معاہدہ جارحانہ نہیں، دفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جاتیں، ترجمان پاکستان فوج | Urdu News - Urdu news: latest,fast

شہباز شریف کی مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت: مکہ معاہدہ جارحانہ نہیں، دفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جاتیں، ترجمان پاکستان فوج | Urdu News

حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حوثی جنگجو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروہ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کے خلاف دو الگ فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

بدھ کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے جاری حوثی گروہ کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں یمن کے خلاف سعودی قیادت میں جاری فوجی مہم اور محاصرے کے جواب میں کی گئیں۔

بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں ینبع میں واقع سعودی آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں خمیس مشیط ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

حوثیوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملوں میں اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ تاہم اس دعوے کی بی بی سی آزادنہ تصدیق نہیں کر سکا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج سعودی عرب کے اندر اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یمن کے خلاف فوجی کارروائیاں اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔




Source

No comments

Powered by Blogger.