پاکستان کو کن بینکوں اور ممالک نے کتنا قرض دیا؟ | Urdu News - Urdu news: latest,fast

پاکستان کو کن بینکوں اور ممالک نے کتنا قرض دیا؟ | Urdu News

اشتہار

پاکستان کو کن بینکوں اور ممالک نے کتنا قرض دیا؟

وفاقی حکومت کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23.60 فیصد اضافہ ہو گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ بیرونی قرضوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جولائی تا اگست پاکستان نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر بیرونی قرض حاصل کیا۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی قرضہ ملا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں حاصل بیرونی قرض 476 ارب روپے کے مساوی رہا جب کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اگست 391 ارب روپے کے مساوی بیرونی قرض ملا تھا۔

پہلے دو ماہ میں مختلف پراجیکٹس کیلئے 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر قرض حاصل ہوا، نان پراجیکٹ مد میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر  حاصل ہوئے جب کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پہلے دو ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا۔

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا اور عالمی بینک نے پاکستان کو 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 9 کروڑ 57 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

اسی طرح مختلف ممالک نے پاکستان کو 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ملے جس میں جرمنی نے پاکستان کو ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فراہم کیے، سعودی عرب نے پاکستان کو 89 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا اور غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News



Source

No comments

Powered by Blogger.