کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او کا معاہدہ | Urdu News
کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او کا معاہدہ
کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے واٹر کارپوریشن اور ایف ڈبلیو او میں معاہدے طے پاگیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ڈملوٹی سے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد ڈیفنس اور کلفٹن کو یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ 14 ارب روپے کی لاگت کے حامل ڈملوٹی پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: کراچی: پانی اور سیوریج بلوں میں اضافہ، گھریلو صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا؟
میئر کراچی نے کہا کہ 12 ماہ میں مکمل منصوبے سے ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
Post a Comment