جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا | Urdu News
جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا
فیصل آباد میں عدالت نے جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے 2009 میں اسلم انجم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم اسلم انجم نے ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری پر ملازمت حاصل کی تھی جبکہ ایم بی بی ایس ڈگری کسی دوسرے طالب علم کے نام پر جاری ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گومل یونیورسٹی میں 514 مشکوک ڈگریوں کاانکشاف سامنے آیا تھا جس پر اہم افسران کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔
یہ پڑھیں: گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور کرپشن کا بڑا اسکینڈل، 514 ڈگریاں مشکوک قرار
خیبر پختونخوا کی معروف درسگاہ گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر سخت ایکشن شروع کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 514 ڈگریاں مشکوک پائی گئی ہیں، جن کی منسوخی کی سفارش کر دی گئی ہے۔
حالیہ مہم کے دوران یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Post a Comment