یمن کی بندرگاہ عدن میں جہاز کے 14 پاکستانی اہلکار پھنس گئے | Urdu News - Urdu news: latest,fast

یمن کی بندرگاہ عدن میں جہاز کے 14 پاکستانی اہلکار پھنس گئے | Urdu News

اشتہار

یمن کی بندرگاہ عدن میں جہاز کے 14 پاکستانی اہلکار پھنس گئے

یمن کی بندرگاہ عدن میں 14 پاکستانی بحری کریو ممبرز پھنس گئے جنہیں ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔ کریوممبرز نے حکومت سے وطن واپسی کے لیے فوری سفارتی مداخلت کی اپیل۔

14 پاکستانیوں سمیت ایم ٹی ڈورن کا عملہ عدن اینکریج پر موجود ہے پاکستانی عملہ 14 اپریل 2026 کو جبوتی بندرگاہ سے ایم ٹی ڈورِن پر سوار ہوا تھا جو 30 جولائی کو یمن کی بندرگاہ عدن پہنچا تھا۔

عدن میں پورٹ اسٹیٹ کنٹرول نے 6 اگست کو ایم ٹی ڈورن کو تحویل میں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کے مطابق جہاز کو مبینہ جعلی فلیگ دستاویز کے باعث حراست میں لیا گیا جب کہ جہاز پر موجود پاکستانی کریو ممبرز نے فلیگ دستاویز سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

عملے کا کہنا ہے کہ جہاز کے معاملات مالکان، کمپنی اور یمنی حکام کے درمیان ہیں، جنگی صورتحال کے باعث عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم ٹی ڈورِن پر مجموعی طور پر 23 اہلکار سوار ہیں جن میں 14 پاکستانی، 8 بھارتی اور ایک بنگلادیشی اہلکار شامل ہیں۔




Source

No comments

Powered by Blogger.