بس بہت ہوگئی!! لندن کے بس ڈرائیوروں کا ہڑتال کا اعلان | Urdu News - Urdu news: latest,fast

بس بہت ہوگئی!! لندن کے بس ڈرائیوروں کا ہڑتال کا اعلان | Urdu News

اشتہار

بس بہت ہوگئی!! لندن کے بس ڈرائیوروں کا ہڑتال کا اعلان

لندن : برطانیہ میں موسم گرما کا پانچواں ہیٹ ویو پوری شدت سے جاری ہے، شدید گرمی سے بس ڈرائیور بھی بے حال ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں شدید گرمی کے باعث بس ڈرائیورز نے 4 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے تحت شمالی لندن اور ایسیکس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار بس ڈرائیورز ہڑتال کریں گے۔

بس ڈرائیوروں کی ہڑتال 25 اگست صبح 4 بجے شروع، 28 اگست صبح 4:30 بجے ختم ہوگی بس ڈرائیوروں نے شدید گرمی میں کام کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بس میں کیبن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرمی سے بچاؤ کیلئے بسوں میں مکمل ایئرکنڈیشننگ سسٹم نصب کیے جائیں، ڈرائیوروں نے شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک اور حادثات کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

دوسری جانب جنرل سیکریٹری یونائیٹ شرون گراہم نے بس ڈرائیوروں کی حالت کو افسوسناک قرار دیا، یونائیٹ ارکان نے آریوا کی جانب سے پیش کردہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا۔

یونائیٹ اراکین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق تمام بس ڈرائیور اکتوبر کے وسط تک مختلف مواقع پر11روز ہڑتال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مذاکرات کے باعث بس ڈرائیوروں کی ہڑتال مؤخر کردی گئی تھی، آریوا نے ٹی ایف ایل کے ساتھ مل کر ہڑتال کے دوران سفری سہولیات یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ایف ایل نے ہڑتال کے دوران مسافروں کو ممکنہ سفری مشکلات سے خبردار کردیا
ٹی ایف ایل کے مطابق بس نیٹ ورک میں خلل سے مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔




Source

No comments

Powered by Blogger.