فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں | Urdu News - Urdu news: latest,fast

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں | Urdu News

اشتہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران کا ایک روزہ خصوصی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تحت امریکا ایران تنازع میں تعطل کے خاتمے کیلئے کیا گیا ہے۔

مذکورہ دورے کا مقصد پائیدار امن اور خطے میں عدم استحکام کے مستقل خاتمے پر غور کرنا تھا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محسن رضائی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں میں دونوں شخصیات کے مابین آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے، فریقین کے درمیان مزید کشیدگی روکنے کے اقدامات اور تنازع کے فوری خاتمے پر جامع بات چیت کی گئی۔ ،

فیلڈ مارشل اورایرانی عہدیداران کے درمیان علاقائی امن، تنازعات کا مذاکرات سے حل نکالنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا، انہوں نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی، تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایرانی وزیر داخلہ و دیگر اعلیٰ ایرانی سول وعسکری حکام نے استقبال کیا۔




Source

No comments

Powered by Blogger.