فاروق ستار کا گل پلازہ انکوائری کمیشن رپورٹ کے لیے عدالت جانے کا اعلان | Urdu News

اشتہار

فاروق ستار کا گل پلازہ انکوائری کمیشن رپورٹ کے لیے عدالت جانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے گل پلازہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نیب اور ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے رپورٹ عوام کے ساتھ شیئر نہین کی گئی، 12 ہزار خاندانوں کا مقدمہ لے کر سندھ انفارمیشن کمیشن گئے، سندھ حکومت نے کہا یہ ہوم ڈپارٹمنٹ کا دائرہ اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ نے سیکریٹری قانون کے پاس بھیجا ہے، سیکریٹری قانون نے ہماری درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل فاروق ستار نے گُل پلازہ سانحے کی انکوائری رپورٹ اور متعلقہ سرکاری ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کے لیے سندھ انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ، پولیس نے تنویر پاستا اور ساتھیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا

ان کے ہمراہ ایڈووکیٹ مشیر طارق منصور نے کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں گُل پلازہ انکوائری کمیشن کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور کارروائی (Proceedings) کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا تھا کہ گُل پلازہ سانحہ کراچی کے المناک ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے جس میں 84 سے زائد شہری جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، تاہم متاثرہ خاندان ایک سال گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں ایسے سانحات کے تمام حقائق عوام کے سامنے لانا اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنا ریاستی اداروں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی چار جلدوں پر مشتمل رپورٹ میں متعدد سرکاری افسران اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور کوتاہیوں کا ذکر موجود ہے، لیکن متاثرین اور عوام کو اب تک اس رپورٹ تک رسائی فراہم نہیں کی گئی۔ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کے مطابق یہ معلومات عوام کے سامنے آنی چاہئیں تاکہ ذمہ دار عناصر کا تعین اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News