پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر | Urdu News

اشتہار

پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سارے بچے ہیں لیکن لاڈلہ کشمیر ہے، وسائل پر بات کریں تو سب سے زیادہ کشمیر کو حصہ ملتا ہے، کہا گیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والےکشمیریوں کی نمائندگی نہیں ہونی چاہیے،  کہا گیا ان لوگوں کی نمائندگی اس لیے نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم نے کہا ہے لیکن ریاست کو انداز تھا کہ ان کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اس نظریے کے درمیان کوئی نہیں آسکتا، پاک فوج میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئیے قربانیاں دیں، کیپٹن کرنل شیرخان، حوالدار لالک جان جیسے شیروں نے نشان حیدر حاصل کیا ہے۔

سردار چاہتے ہیں غریب کا بچہ فوج میں نہ جائے بس ان کا غلام رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 12 نشستوں کا ایجنڈا نہیں تھا ان کے مقاصد کچھ اور تھے،  کیا یہ لوگ ایسے عناصر کا ایجنڈا چاہتے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بچیوں کا ریپ کررہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر میں کچھ عناصر کھڑے ہوکر کہتے ہیں قابض فوج کو باہر نکال دیں، آزاد کشمیر کے معاملے سے فوج کا تعلق ہی نہیں، آزاد کشمیر حکومت سے تعلق ہے، وہاں معاملات کو پولیس ہینڈل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق جو صورت حال ہے اس کا جواب آئین میں موجود ہے، جس نے جو ظلم کیا ہے اس کو جواب دینا پڑے گا، آئین کسی کے تابع نہیں، معاملات آئین کے مطابق ہی آگے چلیں گے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News