کراچی: گلستان جوہر میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں اہم پیش رفت | Urdu News
کراچی: گلستان جوہر میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں اہم پیش رفت
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے اور غیرملکیوں سے فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان حیدر عمرانی اور ایان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔
این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے ڈیوائسز سے غیرملکی شہریوں سے مالی فراڈ کے شواہد ملے ہیں، ملزمان ہیلتھ انشورنس کے نام پر غیرملکی شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار حیدر عمرانی کو گرفتار کیا تھا۔
Comments
Post a Comment