لسی پینے سے 12 افراد بے ہوش ہوگئے | Urdu News

اشتہار

لسی پینے سے 12 افراد بے ہوش ہوگئے

(18 جولائی 2026): سندھ کے شہر تھرپارکر میں لسی پینے سے 12 افراد کے بے ہوش ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تھرپارکر کے گاؤں کوئیا میں لسی پینے سے 12 افراد بے ہوش ہوگئے، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو نگرپارکر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرین کے اہل خانہ نے بتایا کہ ٹینکی کا پانی اور لسی پینے کے بعد تمام افراد کی طبیعت اچانک بگڑی۔

یہ بھی پڑھیں: زہریلا دودھ پینے سے 22 بچے بے ہوش

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، غذائی آلودگی کی ممکنہ وجہ کسی زہریلے کیڑے کا گرنا ہو سکتی ہے، حتمی وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News