پاکستانی طلبا کے لئے امریکا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے سنہری موقع، اہلیت چیک کریں؟ | Urdu News
پاکستانی طلبا کے لئے امریکا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے سنہری موقع، اہلیت چیک کریں؟
اسلام آباد : امریکا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے سہنری موقع آگیا، تاہم کون کون اہل ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے "پاک-یو ایس نالج کوریڈور” پروگرام کے تحت سال 2027 کے داخلوں کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
یہ اسکالرشپس پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ان ہونہار طلبا کے لیے ہیں، جو امریکہ کی ٹاپ 100 QS ورلڈ رینکنگ والی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایج ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ اسکالرشپ صرف اور صرف پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے ہے؛ اس میں ماسٹرز، ایم ایس یا ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی شامل نہیں۔
ایچ ای سی نے امریکی یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے لحاظ سے اسکالرشپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ، پہلی کیٹیگری میں ٹاپ 50 QS رینکنگ یونیورسٹیز شامل ہیں۔
یونیورسٹی انوائس کے مطابق مکمل ٹیوشن فیس، 19,200 امریکی ڈالر سالانہ وظیفہ اور 2,000 امریکی ڈالر سالانہ ہیلتھ انشورنس سپورٹ ملے گا۔
ٹاپ 50 امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے GRE جنرل اسکور کم از کم 300 یا HEC HAT ٹیسٹ میں کم از کم 60 فیصد نمبر ہونا لازمی ہے۔
کیٹیگری 2 میں 51 سے 100 QS رینکنگ یونیورسٹیز شامل ہیں، جس میں سالانہ 12,000 امریکی ڈالر تک ٹیوشن فیس سپورٹ، 19,200 امریکی ڈالر سالانہ وظیفہ، اور 2,000 امریکی ڈالر سالانہ ہیلتھ انشورنس ملے گا۔
امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے GRE جنرل اسکور کم از کم 300 یا HEC HAT ٹیسٹ میں کم از کم 60 فیصد نمبر ہونا چایئے۔
اہلیت کا معیار
اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے والے امیدوار کی کم از کم 16 سالہ تعلیم (BS, BSc, BE یا مساوی ڈگری) مکمل ہو، پورے تعلیمی کیریئر میں کوئی سیکنڈ یا تھرڈ ڈویژن نہ ہو۔
سرکاری ملازمین، پبلک سیکٹر یونیورسٹی یا سرکاری کالجوں کے ریگولر فیکلٹی ممبران اور منظور شدہ اداروں کے ریسرچرز کے لیے عمر کی آخری حد 40 سال ہے، جبکہ دیگر تمام امیدواروں کے لیے آخری حد 35 سال ہے۔
اس کے علاوہ امیدوار پہلے سے کوئی اور اسکالرشپ نہ لے رہا ہو۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے ایچ ای سی کے منظور شدہ مضامین میں امریکی یونیورسٹی سے داخلہ حاصل کریں اور پھر ایچ ای سی کے آن لائن اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، تفصیلی معلومات کے لیے ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment